• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف پارٹی قائد کے وژن کے مطابق ملک کو آگے لے کر جارہے ہیں، تصور تارڑ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فرانس میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما اور کاروباری شخصیت تصور حسین تارڑ نے کہا ملکی معیشت روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد کے وژن کے مطابق ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز بہت اچھے انداز میں کام کر رہی ہیں، وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

 تصور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ خاندانی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قریب ہیں اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

انہوں کہا کہ ن لیگ فرانس کی تنظیم سازی جلد متوقع ہے اور مجھے بطور امیدوار برائے چیٔرمین نامزد کیا گیا ہے، تاہم بعض دوستوں نے غلطی سے مجھے چیٔرمین لکھ دیا ہے۔

تصور تارڑ نے مزید کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کےلیے میرے علاوہ دیگر لوگوں کو مختلف عہدوں کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔ میں پارٹی کی قیادت اور فرانس کی تنظیم کے ساتھ ہیں اور پارٹی قیادت آئندہ  ہمیں جو ذمہ داری سونپے گی ہم متحد ہوکر پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید