سُنی جاتی ہے دلچسپی سے افواہ
ہمارے دل لبُھاتی ہیں خرافات
خبر میں وہ کہاں ہوتی ہے اکثر
کسی افواہ میں ہوتی ہے جو بات
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 267 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، تاہم ٹیم صرف 15 رنز کا اضافہ کر سکی اور 80.1 اوورز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ادیتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا المعروف بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کے طاقت نے مجھے بے حد خوفزدہ اور پریشان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 41 سالہ ریپر، گلوکار، گیت نگار اور میوزک پروڈیوسر کی اہلیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ ایک بار پھر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ ان کے ازدواجی تعلقات میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔
کویت کے وزیر خارجہ 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے قونصل خانے کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق، مسائل اور حقیقی نمائندگی کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔
امریکی ریاست آئیڈاہو کے ایک شخص نے ایک پہیے والی سائیکل چلانے کے دوران جلتی ہوئی مشعلیں اچھالنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش میں اپنی بھنویں جھلسا لیں۔ ڈیوڈ رش نامی یہ شخص جو پہلے ہی یونی سائیکل چلانے اور جگلنگ (چیزیں ہوا میں اچھال کر پھر پکڑنے) کے کئی گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ سب فوراً بند ہونا چاہیے۔ ایک بار اگر کسی شخص کی ساکھ چلی جائے تو وہ دوبارہ حاصل نہیں کی جا سکتی۔
بالی ووڈ کے سینئر گلوکار کمار سانو نے اپنے کیریئر کے ایک نہایت خوفناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار دبئی میں ایک انڈرورلڈ ڈان کی نجی تقریب میں پرفارم کرنا پڑا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 یا 8 اگست کے قریب بھی ایک سسٹم ملک کو متاثر کرسکتا ہے، یہ سسٹم مضبوط ہوگا اور سندھ پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کے روز ایران پر حملے اس لیے روک دیے کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کرنے والے ممالک نے ان سے ایسا کرنے کی درخواست کی تھی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔
جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں کے ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔