• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں میں فوجی کردار پر ٹام کروز کو اعلیٰ ترین امریکی نیول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

فلموں میں فوجی کردار نبھانے پر نامور ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو حقیقی زندگی میں امریکی نیوی کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرے کے فلمی اسٹوڈیو میں تقریب کے دوران ہالی ووڈ میگا اسٹار 62 سالہ ٹام کروز کو ایوارڈ دیا گیا۔

اس حوالے سے امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ ٹاپ گن میں ٹام کروز کے کردار نے نوجوانوں کی فوج میں دلچسپی بڑھائی۔

امریکی نیوی کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ملنے پر ٹام کروز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید