بھارتی نژاد امریکی نوجوان لڑکی کیٹلن سینڈرا نیل مس انڈیا یو ایس اے 2024ء بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ کیٹلن سینڈرا نیل کو امریکی ریاست نیو جرسی میں منعقدہ سالانہ مقابلے میں مس انڈیا یو ایس اے 2024ء کا تاج پہنایا گیا۔
کیٹلن سینڈرا نیل گزشتہ 14 سال سے امریکا میں رہ رہی ہیں اور وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی کمیونٹی پر مثبت اثر چھوڑنا چاہتی ہوں اور خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیٹلن سینڈرا نیل بھارت کے شہر چنئی میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ 14 سال سے امریکا میں مقیم ہیں۔
مس انڈیا یو ایس اے بننے والی کیٹلن کے مطابق وہ ویب ڈیزائنر بننا چاہتی ہیں جبکہ اپنا کیریئر ماڈلنگ اور اداکاری میں بنانا چاہتی ہیں۔