وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے قومی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کسان بھائیوں اور محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسان زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
مریم نواز نے نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کے لیے کسان کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے جبکہ کا شتکاروں کو پیداواری قرضے دیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی میکانائزیشن سے کسانوں کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو بلاسود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرز کو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جارہا ہے جبکہ زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔