وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تونسہ کی نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو زخمی اہلکاروں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ تونسہ کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔