وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سست اقدامات کے باعث ایسے واقعات کا دوبارہ ہونا لمحہ فکر ہے، آئی بی ایم ایس نظام فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2023ء میں یونان کے اسی علاقے میں 262 پاکستانی جان سے گئے تھے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے۔
دوسری طرف یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی اور مبینہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے یونان حادثے میں جاں بحق حاجی احمد سے 25 لاکھ روپے وصول کیے تھے، جس کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔