سیاسی فریقوں میں ہے سرد مہری
بظاہر بڑی ہائو ہُو چل رہی ہے
کہاں اور کب اور کیا گفتگو ہو
مسلسل یہی گفتگو چل رہی ہے
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے مقام پر ٹریلر پر پیٹرول بم سے حملہ کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔
اس پالیسی کا اطلاق سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کیساتھ ان لوگوں پر بھی ہو گا جن پر امیگریشن کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔
یاسمین لاری نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے براستہ دبئی کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی مذمت اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین نے روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی اور پائیدار امن کی بحالی کے لیے امریکی تجویز مان لی۔
کدنان علی متاثرہ شخص کے ساتھ لندن سے لوٹن جا رہا تھا کہ ان کے پہنچنے پر دو اضافی افراد گاڑی میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ متاثرہ شخص کو حال ہی میں ایک حادثے کے بعد کافی مالی تصفیہ ملا تھا، علی نے اس سے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا۔
سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کرائے گئے 104 مسافر وں کو لے کر مال ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔