• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سے متعلق شکایت دور ہو جائے گی: طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں انٹرنیٹ سے متعلق شکایت دور ہو جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں کئی سوشل میڈیا ایپس پر پابندیاں ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے ریگولیٹ نہیں کیا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے بڑے فیصلوں پر تمام اتحادی جماعتیں آن بورڈ ہوتی ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کی ضرورت ہے، یہ اظہارِ رائے پر پابندی نہیں، ہم آزاد اظہارِ رائے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید