بھارت سے 71 ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ ایڈیشنل سیکٹری مزارات سیف اللہ کھوکھر اور پاکستان ہندو مندر منیجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشنا شرما نے ان کا استقبال کیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری مزارات سیف اللہ کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہندو یاتری آج رات گردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے اور کل کٹاس راج مندر چکوال جائیں گے۔
بھارتی ہندو یاتریوں کے لیڈر وجے کمار کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی امن، پیار اور محبت کا پیغام لے کر واپس جائیں گے۔ ہندو یاتری پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر بہت خوش دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ یہاں بہت اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ہندو یاتری 22 دسمبر کو چکوال سے لاہور پہنچیں گے اور 25 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔