• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ کل سُنایا جائے گا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ کل سُنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگری سکھر کی خصوصی عدالت کل محفوظ فیصلہ سنائے گی،  سینٹرل جیل سکھر میں قائم خصوصی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز، ایف سی اور جیل پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 29 نومبر 2014 کو جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید