اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزام میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمان کو گرفتار کرلیا۔
محمد احمد مفلح الرحمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کروانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت وصول کی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے آنے پر گرفتاری عمل میں آئی۔