• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں

بلوچستان میں گریڈ 16 کے 19 تحصیلدار 17ویں گریڈ کے اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت کو انتظامی افسران کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، گریڈ 16 کے 19 تحصیلدار گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر کی پوسٹوں پر براحمان ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع کچھ میں 3 تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

محکمہ نظم و نسق کےمطابق بلوچستان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے 49 فیصد افسران کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پی اے ایس کی 108منظورہ شدہ پوسٹوں پر صرف 55 افسران تعینات ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سول سروس کےلیے مقرر 372 پوسٹوں میں سے 113 خالی ہیں جبکہ گریڈ 1سے گریڈ 15 تک 2583 میں سے 644 پوسٹیں خالی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید