• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہیں لینا تو ان کا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟ عرفان صدیقی


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے کچھ نہیں لینا تو ان کا دروازہ بار بار کیوں کھٹکھٹاتی ہے؟

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر کہتے ہیں کہ ان کے رابطے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ جب وہ کہتے ہیں، کہ ڈیل نہیں کرنی، این آر او نہیں لینا تو پھر رابطے کیوں کرنے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید