• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بادشاہ چارلس سوم — فائل فوٹو
بادشاہ چارلس سوم — فائل فوٹو 

بادشاہ چارلس سوم کے کینسر کا علاج اگلے سال بھی جاری رہے گا۔

بکنگھم پیلس کے ذرائع کے مطابق 76 سالہ بادشاہ چارلس کاعلاج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور متوقع ہے کہ ان کے کینسر کے علاج کا سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ بکنگھم پیلس نے رواں سال کے آغاز میں بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہزادی کیٹ مڈلٹن کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بادشاہ چارلس سوم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صحت یابی کے بعد اپنی صحت کے بارے میں پُرامید ہیں کہ ان کے کینسر کا علاج جلد ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی جب انہوں نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کا علاج کرایا تھا۔

بکنگھم پیلس نے بادشاہ چارلس کو لاحق کینسر کے حوالے سے وضاحت جاری نہیں کی ہے البتہ یہ واضح کیا ہے کہ انہیں پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید