لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سرکل لاہور نے یونان کشتی حادثے میں ملوث 2انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے، اسمگلرزنے4افراد کوغیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کیلئےان سے88لاکھ روپے لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلرز نے 4افراد کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوانے کیلئے ان سے 88لاکھ روپے لیے،2افراد حماد اور خاور کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خاں ورک کی نگرانی میں کی گئیں،سمگلرز کی گرفتار یوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔
اے ایچ ٹی سی لاہور کی ٹیم نے سمگلر نواز سانسی کو فاروق آباد سے گرفتار کیا ۔
اشتہاری سمگلر نوید شاہ کو ننکانہ صاحب سے پکڑ ا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔ سمگلرزکےساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔