• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں موٹرسائیکل کیلئے ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی


کراچی میں موٹر سائیکل کے لیے ڈاکوؤں نے خوشیوں سے بھرے گھر کی رونقیں چھین لیں۔

بنارس فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، اس موقع پر ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

35 سالہ جمال کی 2 ہفتوں بعد شادی تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے نئی موٹر سائیکل خریدی تھی جس پر وہ دوست کے ساتھ چکر لگانے نکلا تھا۔

واضح رہے کہ شہر میں رواں برس ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 110 سے زائد ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید