• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ضلع خیبر میں فتنہ خوارج کے  4 کارندے ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش  کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی کی شہادت کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ خوارج کے مکمل سدباب کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاک افغانستان سرحد سے خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دراندازی کی کوشش 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب کی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ جھڑپ کے دوران خیبر کے رہائشی 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید