کمپٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ملی بھگت کا نوٹس لے لیا۔
سی سی پی انکوائری رپورٹ کے بعد کراچی کی 3 بڑی ڈیری فارمز ایسوسی ایشنز پر 20 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پر 10 لاکھ ،ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کراچی پر 5 لاکھ اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیری ایسوسی ایشنز نے قیمتوں میں ملی بھگت کی اور دودھ کے نرخ میں غیر قانونی اضافہ کیا۔
سی سی پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے قیمتوں پر اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا جبکہ کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے سپلائی معطل کرنے کی دھمکی دی۔