کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ کو پکڑ لیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ذیشان شفیق کے مطابق 22 لڑکوں پر مشتمل گینگ خاتون چلا رہی تھی۔ ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات سے قبل فیکٹری میں کام حاصل کر کے ریکی کرتے تھے، خاتون کا شوہر بھی ڈکیتی میں سہولت کاری کرتا تھا۔
ذیشان شفیق کا مزید کہنا ہے کہ گینگ میں بیشتر ملزمان ایک سال سے وارداتیں کر رہے تھے جو پہلی بار گرفتار ہوئے ہیں۔
ملزمان سے 3 پستول، موبائل فون، نقدی، کیمرا اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔