• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکڑے گئے جہاز سے کچھ چیزیں ملیں، جو بہت اچھی نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا ہے، جس سے وہ چیزیں ملیں،جو چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا ہے، جس میں کچھ ’چیزیں‘ ہیں، جو’بہت اچھی‘ نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں تھوڑا سا حیران ہوا، لیکن کیونکہ میرے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انڈراسٹینڈنگ ہے‘۔

ٹرمپ نے پچھلے دنوں میں اشارہ دیا ہے کہ اگر بیجنگ نے تہران کو ہتھیار فراہم کیے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ہتھیار ایران کو دینے پر چین کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سی این این نے پچھلے ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ چین اگلے چند ہفتوں میں ایران کو نئے ایئر ڈیفنس سسٹمز دینے جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید