• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار  ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے چوہنگ میں موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان موقع پر مارے گئے جبکہ 1 فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

مقتول ملزمان کاہنہ و دیگر علاقوں میں وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید