• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ڈمپر موت بانٹنے لگے، 24 گھنٹوں میں 5 افراد جاں بحق


کراچی کی سڑکوں پر دندناتے ڈمپرز موت بانٹنے لگے، مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں کل سے اب تک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے بچہ، آئی سی آئی پل، منگھوپیر نادرن بائی پاس اور بلدیہ حب ریور روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوئے۔

نادرن بائی پاس کے قریب ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

منگھوپیر نادرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص شدید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ سجاد جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی، زخمی کی شناخت 20 سالہ عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان بلدیہ ٹاؤن سوات کالونی کا رہائشی تھا حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید