• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فوری طلبہ یونین بحال کرنے کا اعلان کرے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یونین سازی طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمعیت نے طلباء کے حقوق اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

اُنہوں نے کہا کہ جمعیت ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکومت فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کرنے کا اعلان کرے۔

قومی خبریں سے مزید