وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، جعفر ایکسپریس شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، انہوں نے نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ اور صدمے میں ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے۔