• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ رانیہ راؤ نے جوتوں میں سونا چھپایا اور حکام سے جھوٹ بولا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکارہ ہرشا وردھنیا رانیہ المعروف رانیہ راؤ جوتوں میں سونا چھپا کر لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔ انھوں نے حکام سے جھوٹ بولا تاہم میٹل ڈٹیکٹر سے سونے کی نشاندہی ہوئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ 3 مارچ کی شام دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے بنگلور پہنچی تھیں، انھیں ڈی آر آئی (ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس) کے افسروں نے بنگلور کے کیمپیگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں پکڑا۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ31 سالہ کناڈا اداکارہ نے گرین چینل پر کوئی چیز ڈیکلیئر نہیں کی، تاہم ڈی آر آئی نے کہا کہ دھاتی اشیاء کی نشاندہی کرنے والے آلے (میٹل ڈٹیکٹر) نے اشارہ دیا کہ ان کے پاس کچھ موجود ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے میمو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانیہ راؤ اپنے پاس سے برآمد ہونے والے 12.56 کروڑ کی مالیت کے سونے کی خریداری یا ڈیکلیئریشن کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ 

حکام کے مطابق انھوں نے گولڈ بارز اپنی کمر کے گرد باندھنے کے ساتھ ٹخنوں پر بینڈیجز اور ٹشوز سے چھپا رکھے تھے جبکہ کچھ اضافی گولڈ بارز اور اسکے چھوٹے ٹکڑے اپنے جوتوں اور سامنے کی جیبوں میں رکھے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید