• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبہ کو بلیک میل کرکے ملزمان 16 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

بھارتی ریاست گجرات میں کالج کی طالبہ کو برہنہ ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے 7 ملزمان نے16 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں 20 سالہ کالج طالبہ نے 6 معلوم اور نامعلوم شخص کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کے پالن پور کے کالج میں داخلے کے ایک ماہ بعد ہی مقدمے میں نامزد ملزم وشال چوہدری نے 2023ء میں خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی کی۔

اسی برس نومبر میں نامزد ملزم نے لڑکی کو اپنے ساتھ ہوٹل میں ناشتے پر ملنے پر آمادہ کیا اور کھانے کے دوران میرے کپڑے کھانا گرا کر گندے کیے اور مجھے صفائی کے بہانے کمرے میں لے گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ جب وہ کپڑے صاف کرنے گئی تو وشال زبردستی باتھ روم میں داخل ہوا اور نامناسب حالت میں میری ویڈیو بنالی۔

20 سالہ طالبہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ میں جب اس حرکت پر احتجاج کیا تو ملزم نے ویڈیو انسٹاگرام پر ڈالنے سمیت اُسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

مقدمے کے مطابق اسی ویڈیو کی بنیاد پر وشال نے نومبر 2023ء سے فروری 2025ء کے درمیان مختلف مواقع پر مختلف مقامات پر خود اور اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

طالبہ نے نئے مجرمانہ قوانین اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت بار بار زیادتی، مجرمانہ دھمکیوں اور فحش مواد کی اشاعت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے اور 6 ملزمان کی شناخت کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید