• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 5 روپے مہنگی

Karachi Wholesale Market Sugar Prices Increased By Rs 5
کراچی ہول سیل مارکیٹ میں 12 روز میں فی کلو چینی 5 روپے مہنگی ہوکر 65 روپے پر پہنچ گئی ۔ ریٹیل مارکیٹ میں عوام کو چینی 68 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔

کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق 12 روز میں سو کلو چینی کی بوری 500 روپے مہنگی ہوچکی ہے جس سے سو کلو چینی کی بوری 6 ہزار سے بڑھ کر 6ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں فی کلو چینی پانچ روپے مہنگی ہوکر 65 روپے پر پہنچ گئی ۔ کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرید قریشی کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 68 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔
تازہ ترین