• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی میڈیا پابند لیکن سوشل میڈیا پر سچ آ جاتا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ روایتی میڈیا پر پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں مگر سوشل میڈیا کے ذریعے سچ سامنے آ جاتا ہے. 

حال ہی میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی یوٹیوبر حافظ احمد کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ 

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے منہاج القرآن کے بانی نے سوشل میڈیا کی اہمیت پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کو روایتی میڈیا کی طرح پابند نہیں کیا جا سکتا لیکن اسے چلانے والوں کی ذمے داری ہے کہ وہ جعلی خبروں کو بھی روکیں اور ان پلیٹ فارمز کو لوگوں کی اصلاح کے لیے استعمال کریں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا والوں کو دینی اور اخلاقی اقدار کا لحاظ کرنا چاہیے کیونکہ ان کا مواد ان کے بعد بھی موجود ہو گا۔ 

حافظ احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کے تصنیف و تالیف کے کام کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔

قومی خبریں سے مزید