بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے۔
نئی دہلی میں فضائی آلودگی 291 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضرصحت ہے آلودگی 220 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ شہری گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔