کوئٹہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 202 نشستوں پر 424 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 26 دسمبر اور 30 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 جنوری کو جاری ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 33 اضلاع کی 202 نشستوں پر پولنگ 26 جنوری کو ہو گی۔