• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا، گوہر علی خان


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی تحریک پر نہیں صرف مذاکرات پر بات ہوئی۔ بانی نے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا بات اور اس پر عمل درآمد ایک ٹائم فریم میں ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انھوں نے کہا آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے بریف کیا۔ 

بیرسٹر گوہر خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا اچھی بات ہے مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ بانی نے مزید نے کہا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے اس کے اندر بات ہونی چاہیے۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا ہم نے پہلے بھی کہا ہے ٹائم فریم ہونا چاہیے۔ ٹائم فریم کے اندر ہمارے مطالبات پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ توقع کر رہے ہیں ہمارے جائز مطالبات ہیں ان پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ عالمی سطح کے معاملات پر صرف پارٹی چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات بات کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی یہ ان کا ہی اختیار ہے، ہم پرامید ہیں سارے مسائل کا حل نکل آئے گا، سمجھتا ہوں اختلافات ہوتے ہیں لیکن پر امید رہنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید