• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ نیوی کے سربراہ کا پی این ایس یمامہ کا دورہ، وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

رومانیہ کی بحری افواج کے سربراہ نے پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا۔ وائس ایڈمرل میہائی پنائیت کو جہاز کی آپریشنل صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور رومانیہ کی نیول فورسز کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں کمانڈرز نے بحری افواج کے دمیان تعلقات پر اظہار اطمینان اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 دسمبر کو پی این ایس یمامہ نے رومانیہ کے بحری جہاز کے ساتھ پہلی مشق کا بھی انعقاد کیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یمامہ پاک بحریہ کے ان 4 جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ڈیمین شپ یارڈز میں تعمیر کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے اس سے قبل 3 آف شور پٹرول ویسلز اپنے بیڑے میں شامل کیے، جن میں پی این ایس تبوک، پی این ایس یرموک اور پی این ایس حنین شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید