خیبر پختونخوا میں تمام اقسام کے خرگوش کے شکار پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پشاور سے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق یہ فیصلہ خرگوش کی کم ہوتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکار پر پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں پر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
چیف کنزرویٹر کے مطابق انسانوں کی آبادی بڑھنے کے باعث خرگوش اپنے قدرتی مسکن چھوڑ رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شکار کے سیزن میں شکاری تیتر کے شکار کے ساتھ خرگوش کا شکار بھی کرتے ہیں۔