• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 245 گرجا گھروں پر 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں کرسمس ڈے کے موقع پر ضلع بھر کے245 گرجا گھروں پر 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ  گرجا گھروں کے آس پاس پولیس کے خصوصی دستے گشت کر رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے ہیں جبکہ ون وہیلنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازیں تفریحی مقامات کے ارد گرد بھی پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید