• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے ،ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ،تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی سے متعلق کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی،کراچی پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کاروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید