• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوں نہ آئین میں یہ لکھوا دیں کہ انٹرنیٹ بطور حق ملنا چاہیے: شازیہ مری

رہنما پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو
رہنما پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سب کو تیز ترین انٹرنیٹ تک رسائی ہونی چاہیے، کیوں نہ آئین میں یہ لکھوا دیں کہ انٹرنیٹ بطور حق ملنا چاہیے۔

شازیہ مری نے دورِ جدید میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں جدید دور میں ہمیں ٹیکنالوجی میں پیچھے دھکیلا گیا، بطور اتحادی ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں لیکن حکومت کا حصہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ ہمیں ڈیجیٹل رائٹس ملیں، قدغن لگائی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ہمیں انٹرنیٹ میسر نہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو تو ڈیجیٹل اکانومی کا نعرہ کیسے لگا سکتے ہیں۔ 

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے کاروبار اور تعلیم کا دار و مدار انٹرنیٹ پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید