حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پوتے زید حسین کے نکاح و رسم حنا آج ہو رہی ہے۔
جاتی امرا لاہور میں زید حسین کی شادی کےلیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، اُن کی بارات 27 دسمبر کو ماڈل ٹاؤن جائے گی۔
نواز شریف کے پوتے کی شادی کے سلسلے میں گزشتہ رات جاتی امرا میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
زید حسین کے ولیمے کی تقریب 29 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی۔