کراچی (نیوز ڈیسک) انسانوں میں دانتوں کی تیسری پوشیدہ قطار کا انکشاف، جینیاتی عمل سے نئے دانت اُگانے کی امید روشن، 2030 تک دانت اُگانے والی دوا متوقع ہے۔ جاپان کے ماہرینِ دندان سازی نے انکشاف کیا ہے کہ انسانوں کے مسوڑھوں میں دانتوں کی ایک تیسری پوشیدہ قطار کے آثار موجود ہوتے ہیں، جنہیں مخصوص جینیاتی عمل کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔ اگر جاری انسانی آزمائشیں کامیاب رہیں تو 2030تک نئے دانت اُگانے کی دوا دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ جاپانی محققین کے مطابق 2024 میں اس دوا کے انسانی کلینیکل ٹرائل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق تقریباً ایک فیصد افراد ایسے جینیاتی عارضے کا شکار ہوتے ہیں جس میں مکمل دانت نہیں اُگ پاتے۔ محققین کے مطابق انسانوں کے مسوڑھوں میں دانتوں کی تیسری قطار کے ابتدائی خلیاتی ابھار پہلے سے موجود ہوتے ہیں، جنہیں مناسب جینیاتی تحریک دے کر فعال کیا جا سکتا ہے۔