• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹاس راج مندر ہندوؤں کے اہم مذہبی تہوار مہا شو راتری کی مرکزی تقریب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) ہندوؤں کے اہم مذہبی تہوار مہا شو راتری کی مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام کٹاس راج مندر ضلع چکوال میں منعقد ہوئی جہاں ملک بھر سے آنے والے ہزاروں ہندو عقیدت مندوں نے بھگوان شیو کی خصوصی پوجا، بھجن اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم اآہنگی کھیل داس کوہستانی ٗ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان،ایڈشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق بھی شریک ہوئے ۔چئیرمین قمر الزمان نےکہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈاقلیتی مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام ،دیکھ بھال، تزین و آرائش ،مذہبی رسومات اور یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے پر عزم ہے۔زیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے کہ پاکستان کسی مذہب سے نفرت نہیں کرتا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام شو راتری کی تقریبات جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید