اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانگ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے نواز آباد، رحیم یار خان کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ صدر مملکت نے اظہار تعزیت کے لئے ایکس پر پوسٹ بھی کی ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔