• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے تھانوں پر رواں سال 9 دستی بم حملے، 28 فائرنگ کے واقعات رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور میں رواں سال پولیس تھانوں پر حملوں کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال تھانوں پر 9 دستی بم حملے ہوئے جبکہ فائرنگ کے 28 واقعات رونما ہوئے۔

سالِ رواں تھانہ متھرا پر 3، تھانہ ریگی اور تھانہ ناصر باغ پر 2، 2 جبکہ تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ بڈھ بیر پر 1، 1 دستی بم حملہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس تھانہ ناصر باغ پر فائرنگ کے 7 واقعات پیش آئے۔

ریگی ماڈل ٹاؤن، ارمڑ اور بڈھ بیر تھانوں پر فائرنگ کے 3، 3 واقعات پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس تھانوں پر حملوں کی 32 ایف آئی آرز سی ٹی ڈی میں درج کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید