• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات کیس: آئینی بینچ کی اسپیشل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے فیڈرل بی ایریا میں پارک کی جگہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست گزار کو اسپیشل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، بلڈر اپنے پلاٹ سے متصل پارک کی اراضی پر بھی تعمیرات کر رہا ہے۔

درخواست گزار نے مزید بتایا کہ بلڈر کے پاس 416 مربع گز زمین ہے لیکن تعمیرات 583 مربع گز پر کی گئی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ہائی کورٹ تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے، ایس بی سی اے نے تاحال غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

 عدالت نے درخواست گزار کو اس معاملے پر اسپیشل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست نمٹا دی۔


قومی خبریں سے مزید