• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی، کارکن گڑھی خدا بخش میں جمع ہونا شروع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے حوالے سے لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کے آنے کا سلسہ جاری ہے۔

27 دسمبر کو برسی کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں 50 سے زائد کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمۂ صحت کی جانب سے ہنگامی طبی امداد کے لیے بھی 3 میڈیکل کیمپس بنائے گئے ہیں۔

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

پنڈال اور مزار کے ارد گرد 8500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی، کمشنر اور ایس ایس پی گڑھی خدا بخش نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید