• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ، سندھ اسمبلی کا خراج عقیدت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کی مرہون منت ہےسندھ اسمبلی نے جمعے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی قرارداد پیپلز پارٹی سندھ کے صدر ایم پی اے نثار احمد کھوڑو نے پیش کی ،سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک اور دعا کے بعد پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اسپیکر سے قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی، قرارداد میں کہا گیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی چیمپیئن تھیں انہوں نے اپنی ہمت، وژن اور پاکستانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی سے نسلوں کو متاثر کیا اورپااکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید