• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے: حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو
وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو 

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی حالت بہتر کر رہے ہیں، ویران ریلوے اسٹیشنز کی بحالی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

حنیف عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے دوسرے ممالک سے ہمارا تعلق خراب کیا تھا لیکن آج دنیا ہمارے معاشی ترقی کی معترف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی جی خان میں ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن بحال کیے۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی۔

حنیف عباسی نے  یہ بھی بتایا کہا خوش حال خان خٹک ایکسپریس 24 اپریل سے کراچی سے پشاور کے لیے چلے گی۔

قومی خبریں سے مزید