صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سینیٹر پلوشہ خان اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت، اراکینِ اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی سینیٹر پلوشہ خان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔