• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو لیبیا سے اٹلی بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلر غلام دستگیر کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، ملزم غلام دستگیر کو پہلے سے گرفتار کیے گئے عبدالرحمٰن نامی ایجنٹ کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے 7 متاثرہ شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوایا اور متاثرہ شہریوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے متاثرہ شہریوں کو پہلے عمرے ویزے پر سعودی عرب بھجوایا اور پھر وہاں سے لیبیا بھجوایا۔

قومی خبریں سے مزید