• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر میں وصولی کے ہدف کا 97 فیصد حاصل کیا، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ دسمبر میں وصولی کے ہدف کا 97 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں  1,328 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا ہے جبکہ ریونیو ٹارگٹ 1373 ارب روپے کا تھا۔

6 ماہ کے دوران ایف بی آر نے 5624 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا، جبکہ 6 ماہ کا ریونیو ہدف 6009 ارب روپے کا تھا۔

اس لحاظ سے 6 ماہ کے دوران ایف بی آر نے ریونیو جمع کرنے کا 94 فیصد ہدف حاصل کیا۔

دسمبر میں انکم ٹیکس کی مد میں 791 ارب روپے جمع کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 414، فیڈرل ایکسائز میں 69 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

دسمبرمیں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 122.7 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا، جبکہ اسی دوران  69.8 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے، 6 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق 6 ماہ میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 617 ارب روپے جمع کیے گئے، 6 ماہ کے دوران 272.6 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے۔

دسمبر میں ایف بی آر کو 46 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا، 6 ماہ کے دوران ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 385 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

قومی خبریں سے مزید