• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کئی منصوبے شروع کیے، میئر کراچی

فوٹو: این این آئی
فوٹو: این این آئی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کئی منصوبے شروع کیے، ہمارا وژن پانی کی قلت کو دور کرنے کا ہے۔

شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ حب سے نئی کینال مکمل ہونے کے بعد پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگا۔ انفرااسٹرکچر کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسٹیشن میں سیوریج کے مسائل تھے۔ سیوریج اسٹیشن کی بحالی و مرمت یہاں کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، پمپنگ اسٹیشن کی بحالی سے پانی کی نکاسی کا عمل بہتر ہوگا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا میں سیوریج کیلئے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو فعال کیا، ماڑی پور میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید